حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کے مذمتی بیان کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِینَ مُنْتَقِمُونَ
صہیونی غاصب و مجرم حکومت کا بزدلانہ اور وحشیانہ حملہ جو اس کی بے بسی اور ناتوانی کا مظہر ہے، ثابت کرتا ہے کہ یہ بچوں کا قاتل اور مظلوم عوام کا خون چوسنے والا رژیم، جو مغربی طاقتوں کے ہتھیاروں اور امریکی حکومت کی ہمہ جہت حمایت سے اور زیادہ گستاخ اور جری ہو چکا ہے اور علاقے کے عوام کے خلاف اپنی درندگی کی انتہا کو پہنچ چکا ہے، اپنے ناپاک وجود کے اختتام کے قریب آ چکا ہے۔
پہلے سے اندازہ تھا کہ اطلاعاتی میدان میں صہیونی حکومت کو جمہوریہ اسلامی ایران کی اطلاعاتی فورسز کے ہاتھوں حالیہ ذلت آمیز شکست اس حکومت کو اس قدر غصے میں مبتلا کرے گی کہ ان کی محاسباتی مشینری درہم برہم ہو جائے گی۔
مرکز مدیریت حوزہ علمیہ اس وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اور مسلح افواج کی صہیونی غاصب حکومت کے خلاف سخت اور تباہ کن انتقام کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے، شہید ہونے والے اپنے ہم وطنوں، فوجی کمانڈروں اور ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع عظام تقلید اور ملت شریف ایران کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہے۔
مرکز مدیریت حوزہ علمیہ
۲۳ خرداد ۱۴۰۴ شمسی / 13 جون 2025ء









آپ کا تبصرہ